the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے



 فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں معذور افراد کی کفالت میں سرگرم ایک مقامی ادارے کے مرکز پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 3 معذور بچیوں سمیت کم سے کم 6 شہری شہید اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ بمباری سے فلاحی ادارے کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ایک فیلڈ آبزرویٹر نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوج نے ہفتے کو علی الصباح بیت لاھیا کے مقام پر"مبرۃ فلسطین فاؤنڈیشن" کے مرکز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 معذور بچیاں اور 3 دیگر افراد شہید ہو گئے جبکہ



بمباری میں ادارے کی نگراں خاتون بھی شدید زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مساجد اور فلاحی اداروں کے مراکز پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ رات گئے اسرائیلی فوج نے کئی مساجد اور فلاحی اداروں کے دفاتر کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ادھر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے مرکزی رہ نما ’’یحییٰ السنوار‘‘ کا مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا تاہم گھر پر نہ ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.